پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فواد کو سی کلاس جیل میں رکھا گیا ہے، ان کیساتھ دہشتگردی کے ملزمان ہیں:اہلیہ حبا

اسلام آ باد(پی پی آئی) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو سی کلاس کی جیل میں رکھا گیا ہے، فواد کے ساتھ دہشتگردی کے ملزمان ہیں۔کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے کہا کہ فواد چوہدری کے لئے بی کلاس جیل کی سہولت کے لئے مطالبہ کیا ہے، جیل میں بی کلاس تمام سیاسی شخصیات کو دی جاتی ہے تو فواد کو کیوں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل فواد سے 8 دنوں بعد ملاقات ہوئی، دو بیٹیوں کے ساتھ فواد سے ملنے اڈیالہ جیل گئی، ذہنی طور پر بہت مشکل لمحات تھے کیونکہ اڈیالہ جیل میں ماحول اچھا نہیں۔حبا چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ فواد کے اہل خانہ کے حوصلے بلند ہیں، فواد سے تشدد کے حوالے سے بات نہیں کی، دو اور چار سال کی بچیوں کے ہاتھوں پر اڈیالہ جیل میں سٹمپ لگائی گئی، فواد چودھری سے پوچھا کہ سوشل میڈیا اور موبائل کے بغیر جیل میں رہ رہے ہو تو انہوں نے اس بات پر قہقہہ لگایا۔