واشنگٹن(پی پی آ ئی) آزاد جموں و کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا نہیں کر رہی ہیں۔کشمیر میڈیا کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یہ بات واشنگٹن میں کشمیری کمیونٹی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وفد میں ڈاکٹر غلام نبی میر، ڈاکٹر عبدالرؤف، ڈاکٹر اکرم ڈار، ڈاکٹر پروفیسر امتیاز خان اورناروے سے کشمیری رہنما علی شاہ نواز شامل تھے۔اپنے بیان میں آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے کہا کہ کشمیری عوام نے 5اگست 2019کے بھارتی حکومت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کرنا عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔بیرسٹر سلطان نے کہا کہ مظلوم کشمیری عوام کی آواز عالمی برادری تک پہنچ رہی ہے اور اس حوالے سے رائے عامہ ہموار ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بااثر عالمی طاقتوں کو خطے میں پائیدار امن کے لیے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر سوچنا چاہیے۔قبل ازیں صدر آزاد کشمیر نے امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان سے ملاقات کی۔
Next Post
پی ٹی آئی رہنماؤں کا شیخ رشید کی گرفتاری پر سخت ردعمل اور ان کی گرفتاری کی مذمت
Thu Feb 2 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی گرفتاری پر سخت ردعمل اور ان کی گرفتاری کی مذمت کی جا رہی ہے۔پی ٹی آئی رہنمااور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے پیغام میں […]
