پی ٹی آئی رہنماؤں کا شیخ رشید کی گرفتاری پر سخت ردعمل اور ان کی گرفتاری کی مذمت

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی گرفتاری پر سخت ردعمل اور ان کی گرفتاری کی مذمت کی جا رہی ہے۔پی ٹی آئی رہنمااور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’آصف زرداری عمران خان کو قتل کروانے کی سارش میں ملوث ہیں، اس بیان پر شیخ رشید کو گرفتار کیا گیا، اتنا ظْلم اور زیادتی کرو جو برداشت کر سکو، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے، اگر عوام سے صبر کا دامن چْھوٹ گیا تو سری لنکا جیسے خوفناک حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے“۔ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ’عمران خان کے ساتھیوں کی گرفتاری کا مقصد خوف پھیلانا ہے، اعلیٰ عدلیہ نے ان گرفتاریوں کا اگر نوٹس نہیں لیا تو ملک میں بنیادی انسانی حقوق کا نام و نشان مٹ جائے گا‘۔دوسری جا نب پی ٹی آئی رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے شیخ رشید کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ شیخ رشید کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے مطلب انہوں نے بدترین فسطائیت سے باز نہیں آنا۔

Next Post

انشااللہ حق کی فتح ہوگی، ہم عمران خان کے ساتھ ہیں: شیخ رشید

Thu Feb 2 , 2023
راولپنڈی (پی پی آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ میرے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، انشا اللہ حق کی فتح ہوگی، ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اپنی گرفتاری کے بعد نجی ٹی وی چینل سے […]