راولپنڈی (پی پی آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ میرے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، انشا اللہ حق کی فتح ہوگی، ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اپنی گرفتاری کے بعد نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے ظلم اور بدمعاشی کی ہے، 100، 200 مسلح لوگ میرے گھر میں داخل ہوئے، میرے ملازموں کو مارا اور میرے گھر کی تلاشی لی۔سابق وفاقی وزیر نے موقف اختیار کیا کہ یہ سب بدمعاش لو گ ہیں، یہ زبردستی سیڑھی لگا کر میرے گھر میں داخل ہوئے، مجھے زبردستی گاڑی میں ڈالا، جج صاحب نے میری ضمانت لی اور انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل اسلام آباد 6 فروری کو پیش ہوں، ایس ایچ او نواز لیگ کا ٹاؤٹ ہے، نواز لیگ نے ہی اس کو یہاں تعینات کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ یہ سارے کام کروا رہا ہے، انشااللہ حق کی فتح ہوگی، ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو سابق صدر آصف علی زداری کے خلاف بیان کے حوالے سے درج مقدمہ میں گرفتار کر کے تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
Next Post
لسبیلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
Thu Feb 2 , 2023
کوئٹہ (پی پی آئی) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور گردونواح میں زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے […]
