لسبیلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ (پی پی آئی) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور گردونواح میں زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز بیلہ سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 41 کلو میٹر زمین کے اندر ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Next Post

ملک میں دہشت گرد آزاد پھررہے ہیں عام لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے: اسد عمر

Thu Feb 2 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے ملک میں دہشت گرد آزاد پھررہے ہیں عام لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر شیخ رشید کی گرفتار پر رد عمل دیتے ہو ئے اسد […]