شیخ رشید کیخلاف مقدمے میں 3 دفعات شامل

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف مقدمے میں 3 دفعات شامل کی گئی ہیں جن میں سے 2 دفعات ناقابل ضمانت ہیں، آبپارہ میں درج مقدمے میں بغاوت پر اکسانے کی دفعہ میں 5 سال جبکہ اشتعال انگیزی کی دفعہ میں 7 سال قید کی سزا ہے۔
شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ نائب صدر پیپلزپارٹی راجہ عنایت کی درخواست پر گزشتہ رات 8 بج کر40 منٹ پر درج کیا گیا۔
مقدمے میں کہا گیا کہ شیخ رشید نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قتل کرنے کے لئے آصف زرداری پر دہشت گردوں کی خدمات حاصل کرنے کا الزام عائد کیا، جس کے بعد آصف زرداری اور ان کے خاندان کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ شیخ رشید کے خلاف مقدمے میں 3 دفعات شامل کی گئی ہیں، جن میں سے 2 ناقابل ضمانت ہیں، دفعہ 153 اے بغاوت پر اکسانے کی دفعہ میں 5 سال سزا ہے اور دفعہ 505 عوام کو اشتعال دلانے کی دفعہ میں 7 سال سزا ہے، دونوں دفعات ناقابل ضمانت ہیں جبکہ نفرت انگیزتقریر کی دفعہ 120 میں 6 ماہ سزا یا جرمانہ ہے۔

Next Post

سپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کیخلاف شہباز گل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Thu Feb 2 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں سپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے خلاف رہنما تحریک انصاف شہباز گل کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے […]