اسلا م آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے کہا کہ عمران نیازی ہر بار دوسروں پر ذمہ داری ڈال کر بری الذمہ نہیں ہو سکتے ان کو قوم کے10 سوالوں کے جوابات دینے ہونگے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمٰن نے عمران خان کو مخا طب کرتے ہو ئے کہا کہ عمران خان عوام کو یقین دلانے کی کوشش کر رہے کہ وہ دہشتگردی اور مہنگائی کا ذمہ دار نہیں، کہتے ہیں وہ جواب دہ نہیں، ان کی حکومت سے پہلے حکمرانی کرنے والے ذمہ دار ہیں، عمران خان کو قوم کے10 سوالوں کے جوابات دینے ہونگے۔اسامہ بن لادن کو شہید کس نے کہا؟، دہشتگردوں سے مذاکرات کس نے کئے؟، سزا یافتہ دہشتگردوں کو صدارتی معافی کس نے دلوائی؟، دہشتگردروں کو کس مقصد کیلئے صدارتی معافی اور رہائی دی گئی؟، کیا سزا یافتہ دہشتگردوں کی رہائی کے حوالے سے پارلیمان کو اعتماد میں لیا گیا؟، ملک میں دہشتگردوں کے دفتر کھولنے کا خواہشمند کون تھا؟، 30 سے 40 ہزار جنگجوؤں کی پاکستان میں آبادکاری کون کرنا چاہتا تھا؟،کیا ان جنگجوؤں کو پاکستان میں آباد کرنے کی اجازت پارلیمان سے لی گئی تھی؟، اگر نہیں، تو کیا انکو ملک میں آباد کرنے کا فیصلہ عمران خان کی ذاتی تھا؟، تحریک انصاف حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کو رعایتیں دینے کے باوجود دہشتگردی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ کیوں ہوا؟۔شیر رحمان نے کہا کہ ملک نے 70 ہزار سے زائد شہادتیں دی ہیں، آپ کی بدترین حکومت سے پہلے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو چکا تھا۔ اب آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ “میں جوابدہ نہیں “۔
Next Post
مہنگائی اور ایل سیز کا مسئلہ گزشتہ حکومت کی بد انتظامی کا نتیجہ ہے:اسحاق ڈار
Thu Feb 2 , 2023
بینکاری نظام کو شریعت کے مطابق لانا بڑا چیلنج خواہش ہے جتنا جلدی ہو سکے سود کا خاتمہ کریں کراچی(پی پی آئی)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ مہنگائی اور ایل سیز کا مسئلہ گزشتہ حکومت کی بد انتظامی کا نتیجہ ہے،بینکاری نظام کو شریعت کے مطابق لانا بڑا چیلنج […]
