پشاور(پی پی آئی) خیبر پختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر پشاور سیف سٹی پراجیکٹ بالآخر شروع کر دیا گیا، گزشتہ 12 سال سے یہ پراجیکٹ فنڈنگ اور ٹیکنیکل مسائل کی وجہ سے شروع نہیں کیا جا سکا تھا۔ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں حیات آباد میں پائلٹ فیز شروع ہوگا، حیات آباد میں 600 سے 700 کیمرے لگائے جائیں گے، پائلٹ فیز رواں سال جون، جولائی تک مکمل کر لیا جائے گا۔اس حوالے سے پراجیکٹ ڈائریکٹر وقار احمد کا کہنا ہے کہ پائلٹ فیز کی کامیابی کے بعد منصوبہ 5 مراحل میں مکمل کیا جائے گا، منصوبے کے تحت کمانڈ کنٹرول سنٹر بھی قائم کیا جائے گا، کمانڈ کنٹرول سنٹر شرقی تھانے کے ساتھ بنایا جائے گا۔وقار احمد کا مزید کہنا تھا کہ شہر بھر میں 5 سے 6 ہزار کیمروں کی ضرورت ہوگی، پراجیکٹ کا تخمینہ 25 سے 30 ارب روپے ہے، سیف سٹی پراجیکٹ 2 سال میں مکمل کیا جائے گا۔
Next Post
حملہ آور پولیس وردی میں تھا، نیٹ ورک کے قریب پہنچ چکے:آئی جی خیبرپختونخوا
Thu Feb 2 , 2023
پشاور(پی پی آئی) انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ پشاور حملے میں ملوث خودکش بمبار نے پولیس کی وردی پہنچ رکھی تھی، دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے قریب پہنچ چکے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونوا نے […]
