کارکنان کو سننا ہی جمہوریت ہے پورے پاکستان کے کارکنوں کے پاس جاؤں گی: مریم نواز

بہاولپور(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ کارکنان کو سننا ہی جمہوریت ہے
پورے پاکستان کے کارکنوں کے پاس جاؤں گی۔تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما مریم نواز جمعرات کے روز رانا ثنااللہ کے ہمراہ بہاولپور کا تنظیمی دورہ کیا، اجلاس میں بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار سے تنظیمی عہدیداران اور دیگر پارٹی رہنما بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے شرکاسے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ کارکن ہی جماعت کی اصل طاقت اور سرمایہ ہوتے ہیں، ایسی جماعت کا حصہ ہونے پر فخر ہے جس کی قیادت بھی شیر ہے اور کارکن بھی شیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے آپ کو پارٹی کا کارکن سمجھتی ہوں، آپ کا ساتھ ہی پارٹی کی طاقت ہے، تنظیمی دوروں کا مقصد آپ سے مشاورت اور تجاویز کا حاصل کرنا ہے، تنظیمی جائزہ ضروری ہے تاکہ جماعت کی قوت میں مزید اضافہ ہو۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جدوجہد میں کارکنوں نے جتنا ساتھ دیا، ان کا شکریہ ادا نہیں کرسکتی، آپ کو سننے آئی ہوں، آپ کی رہنمائی اور مشاورت سے آگے بڑھیں گے، پورے پاکستان کے کارکنوں کے پاس جاؤں گی، کارکنوں کی بات سننا ہی جمہوریت ہے۔

Next Post

پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں اور مقدمات؛ عمران خان کا صدر مملکت کو خط

Thu Feb 2 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) سابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں اور مقدمات کے خلاف صدر مملکت کو خط لکھ دیا۔عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں اور مقدمات کے خلاف مسلح افواج کے سپریم کمانڈر صدر مملکت عارف […]