لاہور(پی پی آ ئی) سابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں اور مقدمات کے خلاف صدر مملکت کو خط لکھ دیا۔عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں اور مقدمات کے خلاف مسلح افواج کے سپریم کمانڈر صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ دیا۔سابق وزیر اعظم کا خط پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ذریعے ایوان صدر پہنچایا گیا۔صدر مملکت کو بھیجے گئے خط میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو دی جانے والی دھمکیوں اور ان پر تشدد کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔خط میں پی ٹی آئی کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے 29جنوری کے اجلاس میں منظور کردہ متفقہ قرارداد بھی لف کی گئی ہے اور گورنر خیبرپختونخوا کے انتخابات کے حوالے سے 27 جنوری کی گفتگو کا متن بھی بھجوایا گیا ہے۔خط میں صدر مملکت کو مقتدر حلقوں کا سیاست میں مبینہ کھلے کردار کا نوٹس لینے اور انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تدارک کیلئے موثر اقدامات کی سفارش کی گئی ہے۔
Next Post
کشمیری اپنے حق خودارایت کے حصول پر امن جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں:مشعال ملک
Thu Feb 2 , 2023
اسلام آ باد/سری نگر(پی پی آ ئی) حریت رہنما یا سین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنی پر امن جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں، عالمی برادری نے کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دینے کا وعدہ […]
