شاہد خاقان عباسی کی شہباز شریف سے طویل ون آن ون ملاقات

توانائی بچت اور اصلاحاتی کمیٹی سے مستعفیٰ نہ ہونے پر وزیراعظم کی بات مان لی
اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے استعفے کے معاملے پر انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی بات مان لی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی کی طویل ون آن ون ملاقات ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے توانائی بچت کمیٹی اور اصلاحاتی کمیٹیوں سے مستعفیٰ نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔ن لیگ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کے بعد توانائی کی قومی بچت پالیسی سے متعلق اجلاس میں بھی شرکت کی۔۔واضح رہے کہ شاہد خان عباسی نے پارٹی سنئیر نائب صدر سے استعفی دے دیا تھا

Next Post

پارٹی امور سے متعلق اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہ لینے سے شاہد خاقان عباسی نالاں

Thu Feb 2 , 2023
مفتاح کی فراغت اور مشاورت کے بغیر مریم کی چیف آرگنائزرنامزدگی پر بھی اعتراض عہدے کا لالچ نہیں، عہدہ چھوڑنا چاہتا ہوں، پارٹی کبھی نہیں چھوڑوں گا:سابق وزیر اعظم اسلام آباد (پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدرشاہد خاقان عباسی کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ […]