بہاولپور (پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی بہاولپور میں میڈیا گفتگو کے دوران ایک خاتون کارکن نے دھکے لگنے پر شور مچا دیا۔پی پی آئی کے مطابق بہاولپور میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ن لیگی رہنماؤں کی میڈیا ٹاک کے وقت ن لیگ کی ایک خاتون کارکن دھکے دیے جانے پر نالاں نظر آئیں۔ن لیگی خاتون کارکن نے کہا کہ ”میں 25 سال سے کارکن ہوں اور یہاں مجھے دھکے دیے گئے۔“خاتون نے دھکے لگنے پر کافی دیر شور کیا، اور تیز آواز میں شکایت کرتی رہیں، تاہم مریم نواز نے ناراض کارکن کا غصہ ٹھنڈا کرتے ہوئے انھیں اپنے پاس بلا لیا۔
Next Post
بھارتی بجٹ کو فاروق عبد اللہ نے بتایا اچھا تو محبوبہ مفتی نے قراردیا عوام دشمن
Thu Feb 2 , 2023
جموں / سری نگر (پی پی آئی)بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی پارلیمنٹ میں 2023-24 کے لئے پیش کی گئی بجٹ تجاویز پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیوں اور مختلف سیکٹروں سے وابستہ افراد نے ملا جْلارد عمل ظاہر کیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق […]
