معاشی بحران کے ساتھ صنعتکاروں کی جان محفوظ نہ ہونا تشویشناک ہے، کاٹی

خدشہ ہے کہ سرمایہ کارکاروبار ختم کرکے سرمایہ بیرون ملک منتقل کردیں، تاکہ زندگی محفوظ رہے
قانون نافذ کرنے والے تحفظ یقینی بنائیں، خوف کی فضامیں کاروبار ممکن نہیں، فراز الرحمان
کراچی (پی پی آئی)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر فراز الرحمان نے گزشتہ روز معروف صنعتکار پر حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ صنعتکاروں کیلئے حالات بد سے بدتر کئے جا رہے ہیں، پہلے ہی معاشی بحران سے کاروبار تباہی کا شکار ہے، اب زندگی بھی محفوظ نہیں۔ ایسے میں خوف و ہراس کی فضاء میں کاروبار کرنا نا ممکن ہے۔ پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ مذموم سازش لگ رہی ہے کہ پہلے ملک کو معاشی طور پر عدم استحکام میں مبتلا کیا جائے پھر سرمایہ کاروں کو ڈرا دھمکا کر ان پر قاتلانہ حملے کرکے ملک چھوڑ کر جانے پر مجبور کر دیا جائے۔ فراز الرحمان نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس صورتحال پر قابو پائیں اور سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کریں۔ صدر کاٹی نے کہا کہ قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کی جلد نشاندہی کرکے انہیں سخت سزائیں دی جائیں تاکہ سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں میں خوف و ہراس کی فضا خاتمہ ہو اور وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد کرتے ہوئے اپنا کاروبار جاری رکھی سکیں۔ فراز الرحمان نے کہا کہ اگر ملزمان کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا اور دیگر کیسسز کی طرح یہ کیس بھی صرف تفتیش اور طویل انتظار کی نظر ہوگیا تو خدشہ ہے کہ سرمایہ کار اور صنعتکار اپنا کاروبار ختم کرکے سرمایہ بیرون ملک منتقل کردیں گے تاکہ ان کی اور ان کے اہل خانہ کی زندگی محفوظ رہے۔

Next Post

صنعتی مسائل کے حل کے لیے مضبوط آواز بلند کرتے رہیں گے، زبیر موتی والا

Thu Feb 2 , 2023
پولیسٹر یارن پر عائد آر ڈی، اینٹی ڈمپنگ ختم کی جائے، کنٹینرز کلیئر کیے جائیں، سہیل نثار برآمدات کے فروغ کے لیے خام مال کی فراہمی انتہائی ضروری ہے،وفد سے بات چیت کراچی(پی پی آئی ک)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان(ٹی ڈی اے پی) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر زبیر موتی والا نے […]