تربت/کراچی (پی پی آئی)سر براہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ساحلی علاقوں میں اگلے مورچوں کا دورہ کیااور 25 بسترو ں پر مشتمل ہسپتال کا افتتاح کیا۔ اس جدید ہسپتال کے قیام کا مقصد جوانوں کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کوبھی معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔تربت پہنچنے پر کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے نیول چیف کا استقبال کیا۔سربراہ پاک بحریہ کو یونٹس اوروہاں تعینات جوانوں کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے بات چیت کی اور آپریشنل و جنگی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے موجودہ چیلنجنگ صورت حال میں ملک کے ناقابل تسخیر دفاع کو یقینی بنانے میں جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔نیول چیف نے ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ساحلی برادری کی سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے پاک بحریہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
Next Post
ہرنائی میں فائرنگ سے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 4 مزدور جاں بحق 3زخمی، حملہ آوروں نے کوئلے کے ڈھیر بھی نذر آتش کردئے، لاشیں اور زخمی اسپتال منتقل
Thu Feb 2 , 2023
ہرنائی (پی پی آئی)بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 4 مزدور جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق ضلع ہرنائی کے علاقے خوست میں گزشتہ رات نامعلوم افراد کوئلے کی نجی کان میں گھس گئے۔مسلح […]
