خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کل ملک بھر یوم یکجہتی کشمیر شایان شان سے منایا جا ئیگا

ملک بھر میں ’یوم یکجہتی کشمیر‘ منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری

مظفر آ باد /سری نگر(پی پی آئی)ملک بھر میں 05 فروری بروز اتوار ”یوم یکجہتی کشمیر“ منانے کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہو گئی ہیں اور حق خود ارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد میں مصروف بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔مختلف سرکاری و نجی محکموں، تعلیمی اداروں اور ادبی و ثقافتی تنظیموں نے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے کانفرنسوں، ریلیوں، سیمیناروں، مباحثوں اور مقابلوں کا اہتمام کیا ہے۔پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد اور مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کرے گا۔دن کا آغاز شہدائے کشمیر کے لیے خصوصی دعاؤں، جدوجہد آزادی کی کامیابی اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ہوگا۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج، لوک ورثہ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان اور وفاقی نظامت تعلیم کے تعاون سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 3 تا 5 فروری کو تین روزہ رنگا رنگ کشمیر کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 3 سے 5 فروری تک تین روزہ ثقافتی میلے کا انعقاد بھی جا ری ہے۔