خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نیپرا نے 10 سالہ سستا بجلی پیداواری پلان آئی جی سیپ جاری کر دیا

اسلام آ باد(پی پی آئی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 10 سالہ سستا بجلی پیداواری پلان آئی جی سیپ جاری کر دیا۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ سستی بجلی کی پیداوار سے مہنگائی پر قابو پانا ممکن اور روپے کی بے قدری بھی روکے گی، مقامی ذرائع سے بجلی پیداوار گردشی قرضے پر قابو پانے میں مدد دے گی۔آئی جی سیپ نے کہا ہے کہ پانی سمیت سولر اور ونڈ دیگر مقامی فیول سے بجلی پیداوار کو ترجیح ملے گی، بجلی کے پیداواری پلانٹ مسابقتی بولی پر لگیں گے۔نیپرا کے مطابق آئی جی سیپ کی حتمی منظوری مشترکہ مفادات کونسل سے لی جائے، 10 سالہ پلان میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ طلب کا تخمینہ 44 ہزار 668 میگاواٹ تک لگایا گیا ہے، بجلی طلب کا یہ تخمینہ دس سالوں میں 5.42 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی بنیاد پر ہے۔یاد رہے کہ نیپرا نے ماہ اکتوبر میں این ٹی ڈی سی کے اس پلان کی سماعت کی تھی، بجلی کی پیداوار میں درآمدی فیول سے مقامی ذرائع پر منتقل ہونا ہے۔