مریم نواز نے سابق اراکین پنجاب اسمبلی کو اہم ٹاسک دیدیا

فعال کردار ادا کریں، عوام کی خدمت اور مسائل کو فوری حل کرائیں

لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائز مریم نواز مسلم لیگ (ن) کے سابق اراکین پنجاب اسمبلی کو لاہور میں خصوصی ٹاسک دیدیا۔پی پی آئی کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائز مریم نواز سے لاہور کے سابق اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ملاقات کرنے والوں میں ملک سیف الملوک کھوکھر، غزالی سلیم بٹ،بلال یاسین، ملک وحید, سہیل شوکت بٹ اور باؤ اختر شامل تھے۔مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کے سابق اراکین پنجاب اسمبلی کو لاہور میں فعال کردار ادا کرنے کا ٹاسک دیا اور ہدایت کی کہ عوام کی خدمت اور اپنے حلقے کے عوام کے مسائل کو فوری حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Next Post

علم و مہارت حاصل کریں اور کچھ بن کر دکھائیں، ثنا رانی

Fri Feb 3 , 2023
پاکستان کی پہلی اے سی سی اے کوالیفائیڈ خواجہ سرا کا اپنی کمیونٹی کو پیغام ملتان(پی پی آئی)پاکستان کی پہلی اے سی سی اے کوالیفائیڈ خواجہ سرا ثنارانی نے اپنی کمیونٹی کو پیغام دیا ہے کہ بھیک مانگنے اور ناچ گانے کرکے کمانا ضروری تو نہیں کچھ بن کر قابلیت […]