مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ پرعوام نے سر پکڑ لئے، دودھ، دہی، ٹماٹر پیاز اور آٹا بھی مہنگا
اسلام آباد (پی پی آئی)مخدوش معاشی حالات کے باعث دالیں اور دیگر اشیائے ضروریہ بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی، ادارہ شماریات ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کردی۔پی پی آئی کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کردئیے جس میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ 2.82 اضافہ ہوا ہے اور ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی 34.49 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 508 روپے 74 پیسے مہنگا ہوا، لہسن65 روپے 54 پیسے، دال چنا 16 روپے 89 پیسے،برائلر مرغی16روپے27پیسیفی کلو مزید مہنگی ہوئیاس کے علاوہ دال ماش 15.6روپے،دال مسور 10.37 روپے فی کلو مزید مہنگی ہوئی، انڈے 10 روپے فی درجن،چاول3.98 روپے فی کلو مہنگے ہوئیادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں دال مونگ6.24 روپے، چینی2.12 روپے فی کلو، باسمتی،ٹوٹے چاول 3.44 روپے،ھائی کلو گھی کا ڈبہ 14 روپے 28 پیسے مہنگا ہوا، دودھ، دہی، ٹماٹر پیاز اور آٹے کے تھیلے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق اس ہفتے صرف آلو کی قیمت میں معمولی 15 پیسے فی کلو کم ہوئی۔
