اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی فوج کی سمگلنگ کی آڑ میں پاکستان کیخلاف سازش بے نقاب

اسلام آ باد(پی پی آئی)پاکستان کیخلاف بھارت کی ایک اور سازش ناکام ہو گئی ہے، بھارتی فوج جعلی انکاؤنٹر سپیشلسٹ اور منشیات سمگلنگ میں ملوث بھی نکلی جسے پاکستان کی خفیہ ایجنسی نے بے نقاب کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سی آئی ڈی کشمیر کا جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ کو لکھا گیا مراسلہ منظرعام پر آ گیا، جس میں مجبور کشمیریوں سے سمگلنگ کرانے کے منصوبے سے آگاہ کرتے ہوئے اسے نظر انداز کرنے کی ہدایات دی گئیں تھیں، مراسلے میں تھری راجپوت کے حاجی پیرسیکٹر، 12 جاٹ کے اڑی سیکٹر اور لیفٹیننٹ کرنل اکشنت کا ضلع کپواڑہ میں جعلی آپریشن کا ذکر ہے۔ابتدائی طور پراسلحے اورمنشیات کی چھوٹی کھیپ کو کشمیر پولیس سے خفیہ رکھ کر سمگل کیا جاتا، کامیابی کی صورت میں ایک بڑی کھیپ 50 رائفل، 30 پستول، 20 دستی بم، 50 کلوگرام منشیات کا آزاد کشمیر سے سمگلنگ کا ڈرامہ رچایا جانا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ایک اورمراسلے میں سی آئی ڈی کشمیر کا اہلکار کمانڈنگ آفیسر کے غیر آمادہ رویے کو مبینہ طور پرایس پی بارہمولہ اور 12 جاٹ رجمنٹ کے درمیان ہونے والے آپریشن کی ناکامی کی وجہ بتا رہا ہے۔ مراسلے میں مزید یہ بھی کہا گیا کہ کمانڈنگ آفیسر کے چھٹی جانے کی صورت میں سیکنڈ ان کمانڈ اس جعلی آپریشن پر رضا مند ہے۔اس سے پہلے بھی بھارتی فوج کی جانب سے جعلی آپریشنز کئے جا چکے ہیں۔عالمی میڈیا کئی بار بھارتی فوج کے جعلی مقابلوں پر آواز اٹھا چکا ہے، بی بی سی اور ٹی آر ٹی ورلڈ نے بھی جعلی مقابلوں کا پردہ چاک کیا۔امریکی جریدے فارن پالیسی نے اپنی رپورٹ میں داعش اور بھارتی روابط کا بھانڈہ پھوڑا تھا۔