اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر مملکت اور وزیراعظم کی جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آ باد(پی پی آئی) صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہبازشریف نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سابق صدر کے ورثا سے اظہارِ تعزیت کی ہے۔صدر نے مرحوم صدر کیلئے دعائے مغفرت اور ورثاکیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔وزیراعظم نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔