کوئٹہ(پی پی آئی)سیلاب کے6ماہ بعد بھی بلوچستان میں ٹرین آپریشن مکمل طور پربحال نہیں ہوسکا، جزوی بحالی کے بعدبلاشبہ 13 ٹرینیں چلا دی گئی ہیں تاہم 6 ٹرینیں ہنوز بحال نہیں ہوسکی ہیں،پی پی آئی کے مطابق ان ٹرینوں میں کراچی سے کوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان میل، عوام ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس، سرسید ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس شامل ہیں، گذشتہ سال اگست میں شدید طوفان اور بارش سے “ہر ک ریلوے اسٹیشن” کے قریب ریلوے پْل نمبر 221کا ایک حصہ ٹوٹ گیا، جس کی وجہ سے کوئٹہ سے ٹرین سروس معطل ہوگئی تھی، جو ابھی تک معطل ہے۔
Next Post
محتسب سندھ کی مداخلت پر ہیڈ کانسٹیبل کی بیوہ کو واجبات کی ادائیگی
Mon Feb 6 , 2023
کراچی (پی پی آئی) محتسب سندھ کے دفتر میں مسماۃ نگہت سلطانہ نے شکایت درج کروائی کہ ان کے شوہر عبداللطیف سندھ پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل تھے اور ان کادورانِ ملازمت انتقال ہو گیا تھا۔ ان کی موت کے بعد مالی امداد کی ادائیگی کے لیے انھوں نے محکمہ سے […]
