حنیف عباسی کے بیٹے کے بھی 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع

راولپنڈی (پی پی آئی)قومی اسمبلی کی 33 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات پر مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کے بیٹے حماس حنیف نے بھی 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔پی پی آئی کے مطابق حماس حنیف عباسی نے این اے 60 اور این اے 62 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔حماس حنیف عباسی لیگی کارکنان کیساتھ اے ڈی سی جی دفتر پہنچے اور اے ڈی سی جی نوشین اسرار کو این اے 62 کا آر او مقرر کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حماس حنیف عباسی نے کہا کہ میرا مقابلہ عمران خان سے ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی تربیت مکمل ہے، دونوں حلقوں سے جیتوں گا۔

Next Post

اسلام آباد میں آوارہ کتوں کی بہتات آوارہ کتوں کو مارنے کی ممانعت کے باعث

Wed Feb 8 , 2023
کتوں کو دیہی علاقوں میں محصور کرنے کا کام شروع اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد میں آوارہ کتوں کی بہتات کے حوالے سے سینیٹ وقفہ سوالات میں سنیٹر فوزیہ ارشد کے سوال کے تحریری جواب میں وزارت داخلہ نے بتایا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد آوارہ کتوں کے […]