خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قبائلیوں کے مسائل کو مل بیٹھ کر حل کیا جا سکتا ہے، اسپیکر راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پی پی آئی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے وفاقی وزیر ساجد حسین کی سربراہی میں قبائلی عمائدین نے ملاقات کی۔ملاقات میں قبائلی اضلاع کو درپیش چیلنجزپر تبادلہ خیال کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی، قبائلیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کا حل موجودہ پارلیمان کی اولین ترجیح ہے۔ قبائلیوں کے مسائل کو مل بیٹھ کر حل کیا جا سکتا ہے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سابق فاٹا کے عوام کے جذبات اور احساسات قابل قدر ہیں، سابق فاٹا کے جرگہ مشران کے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے قبائلی جرگہ عمائدین کو وزیراعظم سے ملاقات کی یقین دہانی بھی کرائی۔قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ قبائلی جرگہ کے ذریعے افغانستان کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔ پاکستان کے لیے قبائلی مشران نے خون بہایا ہے، پاکستان کو دلدل سے نکالنے کے لیے قبائلی عوام کو ساتھ لے کر چلا جائے۔ قبائلیوں کے کوٹہ سسٹم کو بحال کر کہ ڈبل کیا جائے۔ قبائلی عوام محب وطن عوام ہیں ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے۔