خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کورنگی ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں بلیک ایگل فتحیاب

کھیلوں کے مقابلے صحت مند ماحول فراہم کرتے ہیں،یاسین خان
مین آف دی میچ حسن اور مین آف دی ٹورنامنٹ اسامہ عارف قرار
کراچی (پی پی آئی)غفار خان اسپورٹس اینڈ ایونٹ آرگنائزر کی جانب سے ڈسٹرکٹ کورنگی میں ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ بلیک ایگل الیون نے جیت لیا۔ بلیک ایگل الیون کے کپتان احسن اسلام تھے۔پی پی آئی کے مطابق مین آف دی میچ حسن خان اور مین آف دی ٹورنامنٹ اسامہ عارف قرار پائے۔مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل الما یونیورسٹی یاسین خان اور ڈائریکٹر اسپورٹس دیوان یونیورسٹی حفیظ خان تھے۔ یاسین خان نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے صحت مند ماحول فراہم کرتے ہیں۔ کراچی میں اسپورٹس کی سرگرمیوں کو فروغ دیتے رہیں گے، کراچی اسپورٹس لو سٹی ہے، کراچی میں کھیلوں کے مقابلے پورے پاکستان سے زیادہ ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسپورٹس آرگنائزر اور اسپانسرز سے مل کرشہر کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈائریکٹر اسپورٹس دیوان یونیورسٹی حفیظ خان نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ اولین ترجیح ہے۔ کراچی کو اسپورٹس سٹی بنائیں گے، تمام اسپانسرز اور اسپورٹس آرگنائزر مل کر شہر کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں۔ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل الما یونیورسٹی یاسین خان اور ڈائریکٹر اسپورٹس دیوان یونیورسٹی حفیظ خان نے فائنل کے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافی تقسیم کیں۔