خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف پولیس کا آپریشن

لاہور(پی پی آئی) لاہور اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پٹرول کی مصنوعی قلت کا سامنا ہے، پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں، شیخوپورہ اور پھولنگر میں ذخیرہ کیا گیا 63 کروڑ مالیت کا پٹرول برآمد کیا گیا۔حکام نے پٹرول اور ڈیزل کو ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیتے ہو ئیے شیخوپورہ اور پھولنگر سے ذخیرہ کیا گیا 63 کروڑ مالیت کا پٹرول برآمد کر لیا گیا۔شیخوپورہ میں کارروائی کے دوران 30 کروڑ سے زائد مالیت کا پٹرول ملا، پولیس نے درجن سے زائد آئل ٹینکرز قبضے میں لئے، ادھر پھولنگر میں 33 کروڑ مالیت کا ذخیرہ کیا گیا تیل اور ڈیزل برآمد کیا گیا۔جبکہ جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں انتظامیہ کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی میں بھاری مقدار میں ڈیزل اور پٹرول برآمد کر لیا گیا۔نجی آئل کمپنی قصبہ گجرات کے ڈپو پر ایس ڈی پی او سنانواں ریاض حسین بخاری نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ چھاپہ مارا جس میں 85 لاکھ لٹر تیل (ڈیزل، پٹرول) قبضے میں لے لیا گیا۔دوسری جا نب پٹرول کی قلت کے باعث مختلف مقامات پر پمپس بند کر دیئے گئے، لاہور، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پٹرول کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔ گوجرانوالہ بھر میں پٹرول کی شدید قلت کا سامنا ہے جہاں دستیاب ہے وہاں لمبی قطاریں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔واضح رہے کہ وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے پٹرول اور ڈیزل کی قلت پیدا کرنے والوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تیل ذخیرہ کرنے والے پمپس کے لائسنس منسوخ کردیں گے۔