خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قوم میں نفرت،بدتہذیبی، تقسیم کا زہر گھولنے والا اداروں کیخلاف زہر اگل رہا ہے

عمران نیازی ہر نئے پلستر کی رونمائی کے ساتھ ہی نیا جھوٹ، ایک نیا الزام لگاتے ہیں: مریم اورنگزیب
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشا نہ بناتے ہو ئے کہا ہے کہ عمران نیازی ہر نئے پلستر کی رونمائی کے ساتھ ہی نیا جھوٹ، ایک نیا الزام لگاتے ہیں۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیز مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قوم میں نفرت،بدتہذیبی، تقسیم کا زہر گھولنے والا اداروں کے خلاف زہر اگل رہا ہے،ہارے ہوئے نالائق نااہل گھڑی چور،کرپٹ بہروپیے کی کسی کو فکر نہیں،بکتر بند زمان پارک خواتین اور بچوں کے حسار سے نکلیں، عمران خان اداروں کے خلاف اپنے جھوٹے بیانات سے دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہر نئے پلستر کی رونمائی کے ساتھ ہی عمران خان نیا جھوٹ، ایک نیا الزام لگاتے ہیں جو دہشت گردی، کشمیر، قومی سلامتی پر قومی قیادت کے ساتھ مل کر بیٹھنے کو تیار نہیں،شہداکے خلاف غلیظ مہم چلانے والا،ہزارہ برادری کے جنازوں پر کہے کہ ’بلیک میل‘ نہیں ہوں گا، وہ ملک کو اکھٹا کرے گا؟۔