شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آصف زرداری پر سنگین الزامات: شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد (پی پی آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام سے متعلق کیس میں گرفتار سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔پی پی آئی کے مطابقشیخ رشید کو 2 فروری کو رات گئے گرفتار کیا گیا تھا، گزشتہ روز اسلام آباد کی مقامی عدالت نے انہیں ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے کیا جب کہ اس سے ایک روز قبل ہی ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کی گئی تھی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔شیخ رشید کے وکلا سردار عبدالرازق، انتظار پنجوتھا، پراسیکیوٹر عدنان اور مدعی مقدمہ کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے، شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے ضمانت کی درخواست پر دلائل دیتے ہوئے ایف آئی آر کا متن پڑھا۔انہوں نے مؤقف اپنایا کہ ایف آئی آر کے مطابق شیخ رشید پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے درمیان تصادم کروانا چاہتے ہیں، ان الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی،انہوں نے استدلال کیا کہ جن دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا یہ دفعات لگائی ہی نہیں جا سکتی، مذہبی گروپوں،لسانی گروپوں یا کسی قومیت پر کوئی ایسا بیان نہیں دیا جس پر یہ دفعات لگ سکیں، شیخ رشید عمران خان سے ملاقات کر کے آئے اور انہوں نے عمران خان کے بیان کا ذکر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بیان دیا ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی،، شیخ رشید کے وکیل سردار عبد الرازق نے عدالت سے درخواست ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی جس کے بعد ان کے انتظار پنجوتھا اپنے دلائل میں کہا کہ شیخ رشید نے کسی بھی گروپ کو نشانہ نہیں بنایاانہوں نے مؤقف اپنایا کہ بینظیر بھٹو شہید نے بھی ایسابیان دیا اور بعد میں ان پر حملہ کردیاگیا، شیخ رشید نیکہاکہ عمران خان کی جان کو خطرے ہے۔