شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جڑواں شہروں میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

راولپنڈی(پی پی آئی)کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جڑواں شہروں میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیااورکالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتارکرلئے۔پی پی آئی کے مطابق سی ٹی ڈی کاکہناہے کہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے حاجی فقیر گروپ سے ہے، دہشتگردوں کی شناخت حیات اللہ اور وکیل خان کے نام سے ہوئی۔دوران تفتیش انکشاف ہوا ہے کہ دہشتگردوں نے خودکش حملہ آوروں کے ساتھ راولپنڈی پولیس لائنز پر حملہ آور ہونا تھا، سی ٹی ڈی کے مطابق تھانہ صدر بیرونی، ڈسٹرکٹ کورٹس، سینیٹ پال چرچ دہشتگردوں کا ٹارگٹ تھے،دہشتگردوں نے کانونٹ سکول، پولیس لائنز اسلا م آباد ودیگر حساس مقامات پر تخریبی کارروائیاں کرنا تھیں۔دہشتگردوں نے انکشاف کیاکہ تمام مقامات کی ریکی کرکے تصاویر ٹی ٹی پی کمانڈر افغانستان کو بھجوائی گئی،سی ٹی ڈی پنجاب نے کہاکہ حاجی فقیر گروپ افغانستان سے آپریٹ کر رہا ہے، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے