سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں لیتھیم کی دریافت،

حریت رہنماؤں کا اقوام متحدہ سے بھارت کو کشمیریوں کے وسائل لوٹنے سے روکنے کی اپیل
سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں لیتھیم کے ذخائر ملے ہیں۔کشمیر میڈیا کے مطابق حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے سری نگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے کے وسائل کو بے دریغ لوٹ رہا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو مکمل طور پر مفلوک الحال بنانے کی مذموم بھارتی پالیسی کا نوٹس لے اور اسے جموں و کشمیر کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے سے روکے۔ دوسری جا نب بھارت کے مائنز سکریٹری وویک بھردواج نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر پہلی میں بار لیتھیم کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں،یہ ذخائر جموں خطے کے ضلع ریاسی ضلع ملے ہیں۔، لیتھیم ایک اہم دھات ہے جسکا استعمال موبائل فون، سولر پینل وغیر ہ میں ہوتا ہے۔