شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تحریک انصاف کوصرف اپنی ڈوبتی سیاست بچانے کیلئے پارلیمنٹ کا سہارا چاہیے: شیری رحمان

اسلام آباد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ڈرہے کہ استعفوں اور اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد ان کی سیاست کا خاتمہ ہوجائے گا، ان کوصرف اپنی ڈوبتی سیاست بچانے کیلئے پارلیمنٹ کا سہارا چاہیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرسینیٹر شیری رحمان اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف نے 8ماہ قومی اسمبلی سے استعفے منظور کرانے پر زور دیا، عمران خان نے بلندبانگ دعوے کئے کہ وہ اس اسمبلی کو تسلیم نہیں کرتے لہذا وہ اس میں واپس نہیں جائیں گے مگر استعفے منظور ہونے کے بعد ان کو پارلیمنٹ کی یاد آگئی۔شیری رحمان نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ استعفوں پر سیاست پر بھی ان کو منہ کی کھانی پڑی، استعفے منظور ہونے کے بعد انہوں نے زمان پارک سے پارلیمنٹ کا یوٹرن لیا، ان کا نام تحریک انصاف نہیں تحریک یوٹرن ہونا چاہیے، اپنے ہر فیصلے اور بیانیے سے یوٹرن لینا اس کا وتیرہ بن گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بھی یہ پارلیمنٹ لوگوں کی نمائندگی کیلئے نہیں بلکہ عمران خان کی سیاست بچانے آرہے ہیں، ان کا پارلیمنٹ آنے کا مقصد نگران حکومت کے انتخاب میں مداخلت کرنا اور پارلیمنٹ میں گالم گلوچ کرنا ہے۔