شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن جموں و کشمیر کے تنازعہ کے پرامن حل سے وابستہ ہے:پاکستان

عالمی برادری کشمیر کے بارے میں اقوام کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے بھارت پر دباوڈالے
اسلام آباد(پی پی آ ئی)پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے بھارت پر دباو ڈالے تاکہ کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت مل سکے۔قائمقام سیکرٹری خارجہ محمد سائرس قاضی نے اسلام آباد میں سفارتی مشنز کے نمائندوں کو بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن جموں و کشمیر کے تنازعہ کے پرامن حل سے وابستہ ہے۔انہوں نے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لینے کے لیے بھی بھارت پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت پر زور دیا۔قائم مقام سیکرٹری خارجہ نے سفارتکاروں کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی اسکی غیر قانونی کوششوں سے آگاہ کیا۔