خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شیخ رشید کی مری کے مقدمے میں ضمانت بعداز گرفتاری منظور

راولپنڈی (پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی مری میں درج مقدمے میں درخواست ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مری محمد ذیشان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شیخ رشید کو 50 ہزار کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرزاق خان اور سردار شہباز خان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی ہے، علاقہ مجسٹریٹ مری محمد ذیشان نے فیصلہ سْنا دیا۔دوسری جا نب سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ کا شکر ہے، مری کی جعلی ایف آئی آر میں درخواست ضمانت منظور ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگانے کے کیس میں گرفتار شیخ رشید کیخلاف تھانہ مری میں مقدمہ درج تھا، عدالت نے ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے کیا تھا۔