پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سال 2022میں دنیا میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ بندشوں کا سامنامقبوضہ جموں وکشمیر کو کرنا پڑا

واشنگٹن/سرینگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیرکے عوام کو 2022میں ایران اور روس سمیت کسی بھی دوسرے خطے کے مقابلے میں زیادہ انٹرنیٹ بندشوں اور پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔کشمیر میڈیا کے مطابق وائس آف امریکہ کی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ لتھوینیا میں قائم ایک ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کمپنی سرفشارک(Surfshark)کے مطابق دنیا میں جتنی بھی ویب پابندیاں لگائی گئیں اس کا پانچواں حصہ صرف بھارت کے زیرِ انتظام کشمیرمیں لگائی گئیں۔ VPNکمپنی کی 2022میں انٹرنیٹ سنسرشپ پر عالمی رپورٹ جنوری کے وسط میں جاری کی گئی جس کے مطابق 32ممالک میں مجموعی طور پر 112بارپابندیاں لگائی گئیں اوریہ پابندیاں زیادہ تر احتجاج یا بدامنی کے وقت لگائی گئیں۔ مقبوضہ کشمیرکی درجہ بندی روس کے ساتھ ہے جہاں ماسکو نے یوکرین پر اپنے حملے کے دوران سوشل میڈیا اور خبروں تک رسائی کو کم کر دیا۔ سرفشارک کی ترجمان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 2022میں انٹرنیٹ کو کل 456گھنٹے کے لیے بند کیا گیا اورہروقت مقامی سطح پر انٹرنیٹ پر مکمل پابندی لگائی گئی۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیرکو 2019کے بعد سے جب بھارتی حکام نے خطے کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا تھا، انٹرنیٹ کو باقاعدگی سے محدود اور بلاک کرنے کا سامنا رہا ہے۔جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ سال انٹرنیٹ کی معطلی کے 49احکامات جاری کیے گئے تھے۔ وائس آف امریکہ کے مطابق حکام نے بتایا کہ پابندیوں کا مقصد کشمیر میں سیکورٹی سے متعلق امور اور سیاسی بدامنی کے تناظر میں غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنا اور امن عامہ کو برقرار رکھناتھا۔ لیکن مقامی صحافیوں اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پابندیوں کا استعمال علاقے میں تنقیدی رپورٹنگ کو روکنے کے لیے کیا جاتا ہے۔