سینئرز ٹینس چیمپئن شپ :پاکستان کے رشید ملک بنکاک پہنچ گئے

بنکاک: پاکستان کے سابق ڈیوس کپ چیمپئن اور قومی ٹینس ٹیم کے کوچ رشید ملک آئی ٹی ایف سینئرز ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے بنکاک پہنچ گئے ۔12فروری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑیوں کے درمیان مینز سنگلز اور مینز ڈبلز کے مقابلے ہوں گے ۔پاکستان کے رشید ملک مینز سنگلز 45کیٹگری اورمینز ڈبلز کیٹگری میں قسمت آزمائی کریں گے ۔مینز ڈبلز میں رشید ملک بھارتی کھلاڑی پوان جین کے ہمراہ ایکشن میں نظر آئیں گے ۔

Next Post

عامر سہیل کا پی سی بی میڈیکل پینل کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار

Sat Feb 8 , 2014
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ اور چیف سلیکٹر عامرسہیل نے پی سی بی کے میڈیکل پینل پر تحفظات کا اظہار کردیا ۔قومی ٹیم کے اکثر کھلاڑیوں کے فٹنس لیول کے حوالے سے چیف سلیکٹر شدید تحفظات کا شکار ہیں ۔ذرائع کے مطابق عامر سہیل پی سی بی کے میڈیکل پینل سے ناخوش ہیں ۔عامر سہیل کا خیال […]