پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ترکیہ زلزلہ،پاکستانی ریسکیو ٹیم نے ملبے سے 6افراد کو زندہ بچالیا

انقرہ(پی پی آ ئی)پاکستان کی ریسکیو ٹیم نے ترکیہ میں زلزلے کے بعد کامیاب سرچ آپریشنز کرتے ہوئے ملبے تلے دبے 6 سے زائد افراد کو زندہ نکال لیا۔ حکومت اور افواج پاکستان کا ترکیہ کے بھائیوں کی امداد کا مشن جاری ہے۔ پاک آرمی کی ریسکیو ٹیمیں اب تک مجموعی طور پر 51 سے زائد جگہوں پر ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن میں سرگرم عمل ہیں۔ چھ سے زائد افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔پاکستان آرمی کی سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے نو سال کی بچی کو ایک سو دو گھنٹوں کے بعد ملبے سے زندہ نکال لیا۔ ریسکیو ٹیم نے 14سال کے لڑکے کو زندہ بچا لیا جو پاک آرمی ریسکیو ٹیم کی بڑی کامیابی ہے۔ملبے تلے دبے 5 زندہ افراد کی بھی نشاندہی کی گئی جنہیں مقامی ریسکیو ٹیموں نے بچا لیا۔پاکستان ریسکیو ٹیم اقوام متحدہ کی انسراگ سرٹیفائیڈ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی واحد خاتون ممبر دیبا شہناز اختر نے پرخطر آپریشن کے بعد ایک 50 سالہ خاتون کو بحفاظت ملبے کے نیچے سے نکالا۔ترک بھائیوں کی امداد کے لئے این ڈی ایم اے مصروف عمل ہے۔ ساڑھے سات ٹن سے زائد خیموں اور دیگر سامان کی کھیپ پر پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد سے روانہ کی گئی۔ اسکے علاوہ لاہور سے اڑنے والا امدادی سامان پر مشتمل پی اے ایف کا طیارہ ترکیہ پہنچ گیا۔ امدادی سامان زلزلہ زدگان میں تقسیم کر دیا گیا۔واضح رہے کہ ترکی اور شام میں سوموار کو آنے والے زلزلے کے بعد اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔