پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

این ڈی ایم اے کی جانب سے 4.7 ٹن امدادی سامان کی ایک اور کھیپ ترکیہ روانہ

اسلام آباد(پی پی آئی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے 4.7 ٹن امدادی سامان کی ایک اور کھیپ ترکیہ روانہ کر دی گئی ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے نے اپنے بیان میں کہا کہ ترکیہ روانہ کئے جانے والے امدادی سامان میں 1420 کمبل اور موسم سرما کے 26 خیمے شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امدادی سامان پی آئی اے کی پرواز کے ذریعہ ترکیہ روانہ کیا گیا ہے۔قبل ازیں وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے 16.5 ٹن مزید امدادی کھیپ بھیجی گئی تھی۔امدادی سامان میں فیملی سائز 250 وینٹرائزڈ خیمے شامل تھے، کھیپ اسلام آباد ائیر پورٹ سے پی آئی اے کے طیارے بوئنگ 777 کے ذریعے ترکیہ بھیجی گئی۔