پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انسانی حقوق کی پاسداری خواتین کو برابر کے حقوق دیئے بغیر ناممکن: بلاول بھٹو

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خواتین کے قومی دن پر تمام ماوَں، بہنوں اور بیٹیوں سمیت پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ انسانی حقوق کی پاسداری خواتین کو برابر کے حقوق دیئے بغیر ناممکن ہے۔ خواتین کے قومی دن پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 1973 کا آئین خواتین کو برابری، نمائندگی، تحفظ اور ترقی کے یکساں مواقع کی ضمانت دیتا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہر شکل میں موجود امتیاز اور استحصال کے خاتمے کے لئے پاکستانی خواتین کی ہر جدوجہد کی حمایت کرتی ہے،پی پی پی چیئرمین نے صنفی امتیاز کے خاتمے کے لیے جدوجہد کرنے والے تمام خواتین اور مردوں کوسلام بھی پیش کیا۔