پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدارتی ایوارڈ یافتہ بلوچ لوک فنکاراستاد محمد بشیر انتقال کرگئے

کوئٹہ(پی پی آ ئی) صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف بلوچ لوک گلوکار محمد بشیر بلوچ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔بلوچی اور بروہی زبان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار محمد بشیر بلوچ گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور طویل عرصے علالت کے بعد کوئٹہ میں انتقال کر گئے۔بلوچ لوک فنکار نے بروہی زبان میں کئی گیت گائے جو بلوچستان میں زبان زد عام ہیں۔ انھیں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا اور کم و بیش مقامی و بین الااقوامی 132 ایوارڈ حاصل کیے۔تاہم آخری وقت میں انھوں نے حکومت وقت سے شکوہ کیا تھا کہ بھارت سے ایوارڈ لانے والے لوک فنکار کو اس حالت میں بے یار و مددگا چھوڑ دیا گیا ہے کہ اس کے پاس کھانے کو دو وقت کی روٹی نہیں۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لوک گلوکار بشیر بلوچ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔