پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اور امریکہ کے دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور آج سے شروع ہوگا

اسلام آ باد /واشنگٹن(پی پی آ ئی) پاکستان اور امریکا کے درمیان دفاعی مذاکرات آج سے واشنگٹن میں شروع ہوں گے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور کل سے واشنگٹن میں شروع ہوگا۔اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے دفاعی مذاکرات کا دوسرا دور 13 سے 16 فروری تک واشنگٹن میں شیڈول ہے، دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی مذاکرات کا پہلا دور جنوری 2021میں پاکستان میں ہوا تھا۔پاکستانی وفد کی قیادت چیف آف جنرل سٹاف کریں گے، پاکستانی وفد میں وزارت خارجہ، جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز اور تین سروسز ہیڈ کوارٹرز کے اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔امریکی ملٹری ایجنسی ٹیم کی نمائندگی انڈر سیکرٹری آف ڈیفنس آفس کریں گے، دفاعی مذاکرات کے دوران دو طرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی مذاکرات کا پہلا دور جنوری 2021میں ہوا تھا۔