سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیر میں آج بدھ کے روز مکمل ہڑتال کی جائے گی

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں کو مختلف بہانوں سے ان کی زمینوں اورجائیدادوں سے بے دخل کرنے سمیت نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے ظالمانہ قدامات کے خلاف آج بدھ کو مکمل ہڑتال کی جائے گی۔کشیر میڈیا کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ زمینوں پر قبضے کی مودی کی پالیسی کا مقصد کشمیریوں کی شناخت اور ان کے مسلم کردار کو مٹانے کے علاوہ مقبوضہ علاقے کو ایک نوآبادی بنانے کی منظم کوشش ہے۔انہوں نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ اتحاد واتفاق کو فروغ دیں اور بی جے پی اور آر ایس ایس کے گٹھ جوڑ کو ظالمانہ اقدامات کے ذریعے اپنے وطن کو چھیننے اور مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی اجازت نہ دیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اسلام کی آمد سے قبل ہندو تہذیب کو زندہ کرنا بی جے پی اور آر ایس ایس کا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے 5اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کا مقصد حکمرانوں کے ہندوتوا ایجنڈے کو پورا کرنا ہے۔