ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان عدلیہ کے گھوڑے پر سوار ہوکر آنے کی کوشش کررہے ہیں

جنرل باجوہ سپر کنگ تھے تو کیا آپ ان کے ملازم تھے؟ مریم نواز کا عمران خان سے سوال
لاہور(پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے بعد عمران خان اب عدلیہ کے گھوڑے پر سوار ہوکر آنے کی کوشش کررہے ہیں۔عمران خان نے جھوٹ کا نام بیانیہ رکھا ہے،ان کے پاس کوئی معاشی پلان نہیں، جنرل باجوہ سپر کنگ تھے تو کیا آپ ان کے ملازم تھے۔لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ نے ای کامرس اور آئی ٹی سیکٹر میں اقدامات کیے،، سستا قرض اسکیم بھی ہمارے دور میں شروع ہوئے، عمران خان نے جیل بھرو تحریک کی بات کی، انہوں نے کیا کبھی طلبا کو کوئی اسکیم دی؟۔عمران خان کو تنقد کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ کا نام بیانیہ رکھا ہے اور اس کے لئے انہوں نے سوشل میڈیا کی مدد لی، عمران خان کا بیانیہ بے بنیاد الزامات پر مبنی ہے، عمران خان لوگوں کے بچوں کو کہتے ہیں جیلیں بھرو، عمران خان جیبیں بھریں اور لوگوں کے بچے جیل جائیں، لوگوں کے بچے کیوں جیلیں بھریں؟۔ پاکستان کو اس وقت بیانیے نہیں ترقی کی ضرورت ہے، عمران خان ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دیکر فرار ہوگیا، عمران خان نیلوگوں کویوتھ کینام پر بیوقوف بنایا، ذہنی مریضوں کی سیاست شروع کردی گئی ہے، عمران خان خود تو ذہنی مریض تھے قوم کو بھی بنارہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان آج بھی صدر مملکت کو کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرادیں، اسٹیبلشمنٹ نے ہاتھ ہٹالیا تو عدلیہ کا سہارا لینے کی کوشش ہورہی ہے، انہیں کوئی نہ کوئی بیساکھیاں درکار ہوتی ہیں، اسٹیبلشمنٹ کے بعد اب عمران خان عدلیہ کے گھوڑے پر سوار ہوکر آنے کی کوشش کررہے ہیں۔