ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی تعیناتی کیخلاف درخواست، پرویز اشرف کا جواب جمع

لاہور(پی پی آئی) اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے عدالت میں جواب جمع کرادیا۔لاہور ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر راجہ ریاض کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اپنا جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کی کارروائی کو عدالت کے فورم پر چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔وفاقی حکومت اور دیگر فریقین نے جواب کیلئے وقت دینے کی استدعا کی، عدالت نے حکومت کو آخری موقع دیتے ہوئے کارروائی 28 فروری تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ درخواست میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر راجہ ریاض کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا ہے۔