سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

منی بجٹ کا نام عمران بجٹ رکھا جائے:پی ڈی ایم

عمران خان بزرگ ہے نہ بیمار ہے، وہ صرف فنکار ہے: حا فظ حمداللہ
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ڈی ایم کے ترجمان حا فظ حمداللہ نے عمران کان کو تنقید کا نشا نہ بناتے ہو ئے کہا ہے کہ منی بجٹ کا نام عمران بجٹ رکھا جائے،عمران کا فیض آئی ایم ایف، معیشت اور مہنگائی کی تباہی لایا آج مہنگائی عمران کا فیض جاریہ ہے عمران کے فیض کے چرچے لندن میں بھی جاری ہیں، نہ عمران خان مسلط ہوتا نہ آئی ایم ایف آتا، نہ عمران خان معاہدہ توڑتا نہ آج منی بجٹ آتا۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں جے یو ئی آ ئی رہنما حا فظ حمداللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف ڈیلی میل میں جھوٹی خبر شائع کرانے والے کے بارے میں ڈیلی میل میں سچی خبر شائع ہوئی ہے،سابقہ اہلیہ نے گواہی دی کہ ٹیریان عمران خان کی بیٹی ہے لیکن آرٹیکل 62 اور 63 پر مکمل خاموشی طاری ہے آئین کی یہ دو شقیں کیا معطل ہو چکی ہیں یا آئین کا حصہ نہیں رہیں؟،عمران خان کے لئے عدلیہ کی دریا دلی پر رشک آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی وزیر حسرت سے یہ سب دیکھتا ہوگا،تقریر نہ کرو، جیل بھرو،جیل جانے کی باری آئی تو بزرگی اور بیماری یاد آگئی، جیب بھرنے کے لئے کپتان اور جیل بھرنے کے لئے عوام؟،عمران خان بزرگ ہے نہ بیمار ہے، وہ صرف فنکار ہے۔