وزیرِاعظم کا پاکستان کی فلاحی تنظیموں کو ترکیہ میں امدادی سرگرمیوں پر خراجِ تحسین

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی انسانی ہمدردی اور فلاحی تنظیموں کو ترکیہ میں امدادی سرگرمیوں پر خراجِ تحسین کیا ہے۔وزیراعظم کی زیرصدارت ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کیلئے امدادی سرگرمیوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی قائم کر لی گئی، ذیلی کمیٹی ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کیلئے بھیجی جانے والی امداد کی معلومات کا حکومتی اداروں اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں سے تبادلہ کرے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی انسانی ہمدردی کی تنظیمیں ترکیہ اور شام میں اپنے مسلمان بہن بھائیوں کی مدد میں پیش پیش ہیں، پاکستان کے خیراتی اداروں نے ترکیہ اور شام میں امدادی سرگرمیوں سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستان سے جانے والی تمام امداد کو منظم کرنے کیلئے اسے NDMA کے ذریعے بھیجا جائے، ترکیہ اور شام میں امدادی سامان کی بہتر ترسیل و تقسیم NDMA کے ذریعے بھیجے جانے سے ہی ممکن ہے، ترکیہ اور شام میں ان کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان بھیجا جائے، یقینی بنایا جائے کہ امدادی کاروائیاں منظم اور امدادی سامان معیاری ہو۔وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وزیرِ منصوبہ بندی کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی قائم کر لی گئی، ذیلی کمیٹی ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کیلئے بھیجی جانے والی امداد کی معلومات کا حکومتی اداروں اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں سے تبادلہ کرے گی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امدادی کارروائیوں کی رئیل ٹائم معلومات کے تبادلے سے ترک اور شامی بہن بھائیوں کی منظم طریقے سے مدد ممکن ہو سکے گی۔

Next Post

داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں اہم کامیابی، دریائے سندھ کا رخ موڑ دیا گیا

Sun Feb 19 , 2023
داسو(پی پی آئی) کوہستان میں زیر تعمیر داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے ماہرین نے دریائے سندھ کا رخ موڑ کر اہم کامیابی حاصل کرلی ہے۔چین کے تعاون سے ضلع کوہستان کے علاقے داسو میں دریائے سندھ پر پانی سے بجلی کی پیداوار کے لیے منصوبہ زیر تعمیر ہے،زیر تعمیر داسو […]