سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کو بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے: بلاول بھٹو

میونخ (پی پی آ ئی)وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے، یوکرین جنگ اور سیلاب نے ملکی معیشت کو تباہ کیا لیکن پاکستان ایک بار پھر ابھرتی معیشت بن کر اپنے مسائل حل کر سکتا ہے۔میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر امریکی نشریاتی ادارے کنزیومر نیوز اینڈ بزنس چینل (سی این بی سی) کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمیں بدترین معاشی طوفان کا سامنا ہے، پاکستان کا ایک بڑا حصہ حالیہ سیلابی پانی میں ڈوب گیا ہے، سیلاب کی تباہی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہے، موسمیاتی سیلاب نے پاکستان کی معیشت کا رخ بدل دیا ہے اور پاکستان ابھی تک مشکلات سے باہر نہیں نکل سکا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان نادہندہ اور دیوالیہ ہو گیا ہے کے بارے میں وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر دفاع سیاسی تناظر میں بات کر رہے تھے، وہ تکنیکی نہیں بلکہ مشکل معاشی دور کا ذکر کر رہے تھے، انہوں نے ملک دیوالیہ ہونے کا بیان سیاسی جلسے میں دیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے 5 ملین ایکڑ فصلیں تباہ ہوئیں، پاکستان معاشی بحران سے نکلنے کے لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات کر رہا ہے، یوکرین جنگ اور سیلاب نے ملکی معیشت کو تباہ کیا لیکن پاکستان ایک بار پھر ابھرتی معیشت بن کر اپنے مسائل حل کر سکتا ہے۔انہوں نے پشاور اور کراچی میں حالیہ دہشت گردی کے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان حالیہ دنوں میں دہشت گردی سے بھی متاثر ہوا ہے اور افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد دہشتگردی کی لہر میں اضافہ ہوا، پشاور حملے میں 100 لوگ مارے گئے اور کراچی میں بھی دہشت گردی کا واقعہ ہوا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایسے دور سے گزر رہا ہے جہاں غیر آئینی اقدام نہیں ہوں گے، اپوزیشن نے جو اقدامات اٹھائے وہ تاریخ میں پہلی بار ہوئے ہیں۔