کراچی(پی پی آئی) نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان کی بریت کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی گئی ہے۔رواں برس 23 جنوری کو کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا اور اس وقت کے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 18 دیگر ملزمان کو بری کردیا تھا۔کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل نقیب اللہ کے بھائی شیر عالم کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو بری کر کے شواہد کو نظر انداز کیا ہے، اس لئے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
Next Post
طورخم سرحد پر افغان فورسز کی ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ
Mon Feb 20 , 2023
خیبر(پی پی آ ئی)طورخم سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی ہے۔ایف سی ذرائع کے مطابق ایف سی اہلکاروں کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی ہے، فائرنگ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز […]
