خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ایس ایل 9 کا ایک میچ سپورٹس سٹی نارووال میں کھیلا جائیگا: احسن اقبال

نارووال(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جتنی بھی ٹیمیں پاکستان سپر لیگ کھیل رہی ہیں وہ ہماری ہیں، جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ جیتے گی، اگلے پی ایس ایل کا ایک میچ سپورٹس سٹی نارووال میں بھی کھیلا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پی ایس ایل سابقہ حکومت کا بہترین تحفہ تھا، پی ایس ایل نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو نیا خون دیا ہے، پی ایس ایل سے کرکٹ کے میدان میں نئے کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نارووال میں ہم نے پاکستان کا جدید ترین سپورٹس سٹی بنایا تھا، بدقسمتی سے 4 سالوں سے یہ منصوبہ سیاست کی نظر ہو رہا ہے، نوجوانوں کیلئے بنائے جانے والے سپورٹس سٹی کی خاطر مجھے بھی جیل جانا پڑا، سپورٹس کمپلیکس 4 سالوں میں بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہا ہے۔