کراچی(پی پی آ ئی)چیف سیکرٹری سندھ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ کسانوں میں مجموعی طور پر 4.22 ارب روپے کی امدادی رقم فی ایکڑ5 ہزارروپے کے حساب سے تقسیم ہوگی۔سیلاب سے زراعت کے نقصانات اور امدادی اقدامات کے حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری خزانہ و زراعت، ڈی جی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں سیلاب سے زراعت کے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کیلیے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔ چیف سیکرٹری سندھ نے بتایا کہ سیلاب متاثرہ کسانوں کو بیج کی مد میں 5000 روپے فی ایکڑ فراہم کیے جائیں گے، اور مجموعی طور پر 4.22 ارب روپے کی امدادی رقم تقسیم کی جائے گی۔چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق صوبے میں 1 لاکھ 85 ہزار 928 کسانوں میں سبسڈی کی رقم تقسیم ہوگی، اور کیش رقم کا میسج بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کی طرز پر آئے گا، تمام ڈویڑنل کمشنر کیش ٹرانسفرکیعمل کی نگرانی کریں گے۔چیف سیکریٹری سندھ نے ہدایت جاری کی کہ محکمہ زراعت اور بے نظیر انکم اسپورٹ (BISP) رواں ہفتے کیش ٹرانسفر سے متعلق انتظامات مکمل کرے۔ڈائریکٹر جنرل بینظیرانکم سپورٹ پروگرام نے اجلاس کو بتایا کہ صوبے میں 110پوائینٹس پر یہ رقم کسانوں کو دی جائے گی۔ سیکریٹری زراعت نے بتایا کہ کسانوں کی رجسٹریشن کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔
Next Post
صدرعارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی
Mon Feb 20 , 2023
اسلام آ باد/لاہور/پشاور(پی پی آ ئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی۔صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 ایک کے تحت 9 اپریل بروز اتوار کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کیلئے انتخابات کا اعلان کر دیا۔صدر […]
