لاہور(پی پی آ ئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی ایک ٹویٹ میں وکلا سمیت ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے جو پیر کے روز عدالت میں پیشی کے موقع پر باہر نکلے۔عمران خان نے اپنی ٹو یٹ میں کہا کہ میں تمام لوگوں اور خاص طور پر وکلا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جو کل بر وقت بڑی تعداد میں باہر نکلے اور اپنی پرجوش حمایت ظاہر کی۔واضح رہے کہ عمران خان پیر کی شام عدالت کے طلب کرنے پر جب لاہور ہائی کورٹ پہنچے تھے تو ان کے ہمراہ تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن بھی موجود تھے جس کے باعث ان کی عدالت تک رسائی تاخیر کا شکار ہوئی۔
Next Post
توشہ خانہ ریفرنس،عمران خان کیخلاف فرد جرم کی کارروائی 28 فروری تک ملتوی
Tue Feb 21 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق کیس میں عمران خان پر فرد جرم کی کارروائی 28 فروری تک ملتوی کر دی۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق عمران خان کے خلاف […]
