اسلام آ باد(پی پی آئی) چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے، چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ وہ اس ماحول میں کام نہیں کر سکتے۔ذرائع کے مطابق آفتاب سلطان نے کسی کی خواہش پر کام کرنے سے انکار کردیا تھا، وہ نہیں چاہتے تھے کہ وہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی طرح کا کردار ادا کریں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آفتاب سلطان پر کچھ گرفتاریوں کے لیے دباؤ تھا لیکن انہوں نے گرفتاریوں سے انکار کر دیا۔خیال رہے کہ آفتاب سلطان نے جاوید اقبال کی ریٹائرمنٹ کے بعد جولائی 2022 کو نیب کی سربراہی سنبھالی تھی۔
Next Post
گلگت بلتستان میں ججوں کی تقرری میں مشاورت نہ کرنے کیخلاف درخواست
Tue Feb 21 , 2023
سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل کونوٹس جاری کرتے ہوئے یکم مارچ تک جواب طلب کرلیا اسلام آباد(پی پی آ ئی)سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججوں کی تقرری میں مشاورت نہ کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل کونوٹس جاری کرتے ہوئے یکم مارچ تک […]
